• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر نیوزی لینڈ کے کسی ہوٹل کی ہے۔

شاداب خان نے اپنے پیغام میں بابر اعظم اور حارث رؤف کو ہیرا قرار دیا۔

بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم اور حارث رؤف ہیرے ہیں۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے اس سے متعلق ایک اور ٹوئٹ میں حارث رؤف کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ برا مت مانا حارث رؤف روٹی کی وجہ سے تھوڑا پریشان تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں کل اس کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید