• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ربیع الاوّل، محافل، جلوسوں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرزسندھ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرصدارت 12ربیع الاول کی منا سبت سے اہم اجلا س منعقد ہواجس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، ڈائریکٹر آئی بی، ڈی آئی جیز، ایس ایس پی اسپیشل برانچ، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، ترجمان سندھ رینجرزکے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران 12ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ اور فیصلہ کیا گیا کہ 12ربیع الاول کے دوران منعقد کی جانے والی محافل اور جلوسوں کے ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی ، صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پردیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید