کراچی (اسٹاف رپورٹر )فیڈرل بی ایریا عزیز آباد بلاک 2 کوہ نور گراؤنڈ کے قریب ضعیف خاتون سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضعیف خاتون اسکول یونیفارم میں ملبوس دو بچوں کے ساتھ موجود ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2ملزمان وہاں پہنچتے ہیں، ملزمان نے پہلے خاتون سے پتا پوچھنے کا بہانا کیا، اس دوران ایک ملزم نے اچانک خاتون کے گلے سے زیور جھپٹ کر اتار لیا۔