کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں پولیو ٹیم کی موجودگی کے دوران ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے ایک ملزم مزمل ولد محمد رمضان کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا، ایک ملزم فرار ہوگیا ، عمارت کے اوپر سے فائرنگ کے وقت نیچے پولیو ٹیم پولیس کے ہمراہ موجود تھی،پولیس کے مطابق فرار ہونے والا ملزم پولیس اہلکار ہےجس کی تلاش جاری ہے۔