• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق واٹر بورڈ کے ملازم کی تدفین

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی میں گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق واٹر بورڈ کے ملازم 40 سالہ حاجی شہزاد ولد نایاب کی نماز جنازہ ادا ، تدفین نیوکراچی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی ،مقتول کے دوست عبدالصمد کے مطابق واقعہ چائے کے ہوٹل پر پیش آیا ،مقتول شہزاد چار بچوں کا باپ اور نیو کراچی فائیو ای کا رہائشی تھا،ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق مقتول یو سی 8کا جوائنٹ انچارج تھا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے پانچ خول ملے ہیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کا کچھ لوگوں سے رکشا اسٹینڈ کا تنازع چل رہا تھا، تاہم دیگر پہلوؤں سے بھی واقع کی تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او بلال کالونی کو ہدایات دیں کہ مقتول شہزاد کے لواحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور واقعہ کا مقدمہ ان کے بیانات کے مطابق ہی درج کریں،نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار،انیس قائم خانی،رکن اسمبلی جمال احمد،عبدالوسیم اور کارکنان نے شرکت کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید