• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں گھر سے خاتون، نیشنل ہائی وے کچرا کنڈی کے قریب نومولود کی لاشیں ملیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کچرا کنڈی کے قریب سے نومولود کی لاش ملی،ایدھی حکام کے مطابق رواں برس اب تک کراچی شہر کی کچرا کنڈیوں، ندی نالوں، گلیوں اور سڑکوں سے ملنے والے نومولود کی تعداد 28 ہو گئی ہے، علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن صادق آباد مصطفیٰ مسجد کے قریب واقع گھر سے 35سالہ صائمہ زوجہ ساجد علی کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفیہ شادی شدہ اور 2 بیٹوں کی ماں تھی، شوہر ساجد کرسٹل کا نشہ کرتا ہے ، شوہر کے مطابق اس کی بیوی تین چار روز سے بیمار تھی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید