• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقصورات کن مقدس مقامات کو کہا جاتا تھا اور اب یہ مقام کہاں ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے اطراف مطاف کی جگہ چار مقامات ایسے تھے جنہیں مقصورات کہا جاتا ہے۔

مقصورات ان چار تاریخی مقامات کو کہا جاتا ہے جہاں چار آئمہ روزانہ کی نماز کی امامت کیا کرتے تھے۔

مسجد الحرام میں یہ مخصوص جگہ قدیم مطاف کی چار مختلف سمتوں میں قائم تھی۔

ان تاریخی و مقدس مقامات کو اسلام کے چار مختلف مکتب فکر کے آئمہ اربعہ پانچ وقت کی نماز کی امامت کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔

ان مقصورات کو 1925 عیسوی میں اس وقت ختم کیا گیا جب معتمر و حجاج کے لیے مطاف میں گنجائش کم پڑنے لگی اور مقصورات کے مقامات کو ہٹانے کے بعد تمام مسلمانوں کے لیے نماز کے اوقات کو یکجا کردیا گیا۔

مقام حنفی - تصویر بشکریہ ٹوئٹر
مقام حنفی - تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مقام حنفی کو مقام امام ابو حنیفہ بھی کہا جاتا تھا۔ یہ مقام حجر اسماعيل جسے حطیم بھی کہتے ہیں کے باالمقابل واقع تھا۔

مقام حنفی کا رقبہ مقام شافعی کے مقابلے میں وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا تھا۔

مقام مالکی - تصویر بشکریہ ٹوئٹر
مقام مالکی - تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مقام امام مالک جسے مقام مالکی بھی کہتے تھے، ایک چھوٹا سا مقام ہوا کرتا تھا جو چار ستونوں پر ایک چھت کے ساتھ قائم تھا۔ یہ خانہ کعبہ کے مغرب میں مغرب اور یمنی کونوں کے درمیان باب العمرہ کی سمت واقع تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید