پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں دل اور پھیپھڑوں کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی۔
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے بتایا ہے کہ جدید ایکمو مشین کی مدد سے دل اور پھیپھڑوں کے علاج کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جدید مشین کی سہولت کمزور مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایکمو مشین پر ہر مریض کے علاج کا خرچہ 30 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکمو ٹیکنالوجی پر علاج کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔