اسلام کوٹ(رپورٹ / عبدالغنی بجیر) وزیراعظم کا دورہ تھرکول مقامی صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہ مل سکی۔گزشتہ روز تھرکول منصوبے کے دو اہم سنگ میل عبور کرنے کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان میں شہباز شریف کے دورہ کے دوران سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ تھرپاکر کے مقامی صحافیوں کو کوریج کیلئے اندر اجازت نہیں دی۔نتیجے میں صحافیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اجازت ہوتی تو وزیر اعظم سے تھر کی ترقی و حالات کے متعلق بات چیت ہوتی مگر سندھ حکومت نے جان بوجھ کر مقامی صحافیوں کو اہم پروگرام کی کوریج سے روک رکھا۔