کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں سیکیورٹی فورسز کے مبینہ تشد سے ہلاک نوجوان لڑکی کی والدہ نے خود کشی کرلی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ سماجی کارکنوں کے مطابق 16سالہ یوٹیوبر سرینہ اسمٰعیل زادہ گزشتہ ماہ کاراج میں احتجاج کے دوران تشدد سے ہلاک ہو گئی تھیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیرینہ اسمٰعیل زادہ کی شدید تشدد زدہ لاش دیکھنے کے بعد اس کی والدہ نے خود کو پھندا لگا کر خود کشی کرلی ۔