• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سےحساب برابر کر دیا ہے، آصف علی زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 8 میں سے 2 پر شکست دینے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

آصف علی زرداری کاعلی موسیٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ،  جیالے قابل فخر ہیں، ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہےان کا کوئی مقابلہ نہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا، یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول کا منشور ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے، عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے، قائدِ عوام کا فرمان مشعل راہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید