نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں تقریبا 29ہوائی اڈوں اور ٹرمینلز کو ہندو شخصیات کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ مولانا ابوالکلام آزاد اور اے پی جے عبدالکلام سمیت کسی بھی مسلمان شخصیت کو ہندو توا نظریہ کے باعث جگہ نہیں دی گئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے آر ٹی آئی درخواست کے ذریعے حاصل کی گئی فہرست کے مطابق کل 24ہوائی اڈوں اور 5ٹرمینلز کے نام ہندو شخصیات کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔تاہم فہرست میںچندی گڑھ ہوائی اڈہ شامل نہیں جس کا نام حال ہی میں تبدیل کیا گیا ہے۔
چندی گڑھ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام28ستمبر کو تبدیل کرکے شہید بھگت سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا۔فہرست کے مطابق چار ہوائی اڈے سابق وزرائے اعظم سے منسوب ہیں۔