بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں 2 پائلٹوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
امریکا کے صدر ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کے پاسپورٹ ہولڈرز اور شام سمیت مزید سات ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مالٹا پہلے نمبر پر آگیا جبکہ برطانیہ کا پاسپورٹ 35ویں نمبر پر جبکہ امریکا کا 43 ویں درجے پر آگیا۔
برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں بڑھتے رجحان کی وجہ سے 2030ء میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں کے حکومتی کوٹے پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔
برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کیلئے محکمہ موسمیات کی طرف سے امبر وارننگ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنیکی ہدایات جاری کر دیں۔
برطانیہ کے شہر لیڈز میں واقع چار سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے بقایا تنخواہوں کے تنازع پر اس ہفتے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کینیڈین وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا، کینیڈین وفد کو اردن سے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روکا گیا۔
بنگلا دیش میں حسینہ واجد حکومت کے خلاف طلباء تحریک کے اہم رہنما شریف عثمان ہادی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔
ایران کے صوبے کرمان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 1 شہری اور 3 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
آسٹریلیا میں حملہ آور کو قابو کرنے والے شہری کے والد محمد فاتح نے کہا کہ میرے بیٹے کی بہادری سے درجنوں بے گناہوں کی جانیں بچ گئیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات اور پولیس تحقیقات کی مزید تفصیل سامنے آ گئی۔
آسٹریلین وزیرِ اعظم سڈنی بیچ پر حملہ آور پر جھپٹنے والے مسلمان احمد ال احمد کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔
مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی پولیس نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر دہشت گردی کے ملزم ساجد اکرم سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد اکرم کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔
بے گھر فلسطینیوں کے خیمے طوفانی ہواؤں سے اکھڑنے لگے ہیں جبکہ خیموں میں بارش کا پانی بھرنے سے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں بچی۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بونڈی حملے کا زخمی حملہ آور اسپتال میں ہوش میں ہے۔