• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر، وزیراعظم آفس و حساس دفاتر میں سائبر سیکورٹی کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ایوان صدر، وزیراعظم آفس ، پارلیمنٹ سمیت اہم و حساس وزارتوں و دفاتر میں سائبر سیکورٹی کی تحقیقات کیلئے 6رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاںشہباز شریف نے وزارت آئی ٹی کی سمری پر6 رکنی ٹیم کی تشکیل کی منظوری دی ہے جو وزیراعظم آفس، سیکرٹریٹ ، ہائوس ،ایوان صدر ، صدر ہائوس، قومی اسمبلی ، سینٹ، کابینہ سیکرٹریٹ سمیت حساس و اہم وفاقی وزارتوں اور دفاتر میں سائبر سیکورٹی کی تحقیقات کرے گی۔ٹیم میں آئی ٹی ماہرین شامل ہیں، ٹیم تمام مذکورہ بالا دفاتر کے آئی سسٹم، نیٹ ورکنگ ،کمپیوٹرائزڈ نظام، انٹرنیٹ سسٹم، ، ٹیلی فون نظام ، ڈیٹا سینٹر سمیت آئی ٹی و ٹیلی کام تنصیبات کا معائنہ کرے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید