جنوبی کوریا کے قانون کے تحت لازمی فوجی فرائض سر انجام دینے کے لیے کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے تمام ممبرز نے میوزک سے بریک لیا تو ان کے مداحوں کا سیلاب دلچسپ میمز کے ساتھ سوشل میڈیا پر امڈ آیا۔
یاد رہے کہ کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے تمام ممبرز نے 15 اکتوبر کو بوسان میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد لازمی فوجی تربیت کے لیے اپنے مداحوں کو طویل عرصے کے لیے الوداع کہہ دیا ہے۔
بی ٹی ایس کی جانب سے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح افسُردہ تو ہیں لیکن ان کے لیے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا کے قانون کے تحت تین سالہ لازمی فوجی تربیت و فرائض سرانجام دینے کے بعد ان کے میوزک انڈسٹری میں واپسی کے منتظر بھی ہیں۔
تاہم کچھ بی ٹی ایس کے مداح ان کی فوجی تربیت حاصل کرنے کے دوران بی ٹی ایس ممبرز کا برتاؤ کیسا ہوگا، کے حوالے سے دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں۔ آپ بھی ایک نظر ان پر ڈالیں۔
جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین ٹریور نوح کے مطابق بی ٹی ایس ممبرز کامیاب ترین فوجی ہوں گے کیوں کہ ان کی آرمی دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔
ایک صارف نے جنوبی کوریا حکام سے سوال کیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ بینڈ ممبرز کا خیال کیسے رکھنا ہے۔
ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے ایک گھنٹے بعد بی ٹی ایس بینڈ کیا کرے گا۔
ایک صارف نے بتایا کہ 2025 میں بی ٹی ایس ممبرز جب لوٹیں گے تو کیسے ہوں گے۔
.