معروف پاکستانی گلوکار عمران خان نے پنجابی کینیڈین گلوکار شبھ کے کنسرٹ میں انٹری دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
عمران خان نے دبئی میں شبھ کے کنسرٹ میں غیر متوقع انٹری دے کر اسٹیج پر اپنے مشہور گانے ’ایمپلی فائر‘ پر شاندار پرفارمنس دی۔
پاکستانی گلوکار کی اس کنسرٹ میں انٹری کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا اس لیے اچانک کانسرٹ میں اُنہیں دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
5 اکتوبر کو دبئی میں منعقد ہونے والا یہ کنسرٹ مشرق وسطیٰ میں شبھ کا پہلا بڑا کنسرٹ تھا۔
دونوں گلوکاروں کا یہ غیر اعلانیہ اشتراک مداحوں کو بہت پسند آیا اور عمران خان کی کنسرٹ میں سرپرائز پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔