• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو شخص دھوکہ دینا چاہے، اسے کوئی روک نہیں سکتا: رابعہ کلثوم

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے شادی میں بےوفائی سے متعلق دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص دھوکہ دینا چاہے، اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

رابعہ کلثوم حال ہی میں اپنے شوہر ریحان ناظم کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، اس موقع پر انہوں نے شادی، اعتماد اور بےوفائی جیسے حساس موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے اور شوہر کے درمیان کبھی بھی اعتماد کے مسائل نہیں رہے، رشتہ تبھی مضبوط رہتا ہے جب دونوں ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔

انہوں نے بےوفائی سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دھوکہ دینا چاہے تو آپ اسے روک نہیں سکتے، چاہے آپ اُس کا فون چیک کریں یا ہر وقت نظر رکھیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر ہمیشہ مجھ پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ میں ایسی عورت نہیں جو کسی کو حد سے آگے بڑھنے دے، اگر کوئی غلط حد پار کرے تو میں تھپڑ مارنے سے بھی دریغ نہیں کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاداری کسی دباؤ سے نہیں آتی بلکہ نیت اور سوچ سے آتی ہے، جو شخص غلطی کرنا چاہے، وہ کسی نہ کسی طرح کر ہی لیتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید