• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے ضمانت منظور کی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا ہے۔

اعظم سواتی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید