روم (اے ایف پی) اٹلی میں انتہائی دائیں بازو کی رہنما جیروجیا میلونی کو وزیراعظم بن گئی ہیں ۔ان کی جماعت نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، اٹلی میں صدارتی دفتر کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔ اطالوی صدر سرجیو ماتریلا نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کیساتھ مذاکرات کے بعد میلونی کو نئی حکومت کی تشکیل دینے کا ٹاسک دیا ہے۔ اس نے گزشتہ روز اپنی نے نئی حکومت سنبھال لی جبکہ ان کی کابینہ کے وزراء نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔