• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، 5 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی زیرہ پکڑا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے مغربی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان اور زیرے کی ایک ہزار بوریاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان نوید اقبال کو خفیہ اطلاع ملی تھی کی سمگلر غیر ملکی سامان جس میں زیرہ وشامل ہے ، مغربی بائی پاس پر جمع کررکھا ہے، جیسے اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس پر کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے غیر ملکی زیرے کی ایک ہزار بوریاں قبضہ میں لے لیں جنکی مالیت 5کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ،مزید کارروائی کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کررہا ہے، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود بلوچستان بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے تاکہ اس ناسور سے بلوچستان کو چھٹکارہ دلایا جاسکے۔