• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو اُنہیں ڈیٹ کرنا چاہتی، بھارتی اداکارہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اسٹار فواد خان کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتیں۔

سونم باجوہ نے حال ہی میں ریڈیو پورٹل کنیکٹ ایف ایم کینیڈا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سے اس انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ’اگر آپ کو کسی کے ساتھ افیئر چلانا ہو تو کس کے ساتھ چلائیں گی؟‘

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ یہ ایک معمہ ہےجوکہ میں بتا نہیں سکتی لیکن صرف اتنا کہوں گی کہ جن کے ساتھ میں افیئر نہیں بلکہ باقاعدہ رشتہ بنانا چاہتی تھی وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی‘۔

اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے بتاہی دیا کہ وہ جس شخص کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں وہ فواد خان ہیں، اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی‘۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ ایک مشہور بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا اور اس کے بعد اب تک وہ کئی ہٹ پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید