• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مسلم سیاسی رہنما کو قید و جرمانے کی سزا

بھارتی سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان اور دیگر دو ملزمان کو 3 سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ ک مطابق اعظم خان نے 2019 میں لوک سبھا کی انتخابی تقریر میں مودی حکومت اور یوگی ادتیہ ناتھ پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رامپور کی عدالت نے فیصلے میں اعظم خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی۔

اعظم خان کو فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق حاصل ہے۔

2019 میں بھارتی وزیراعظم مودی، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اور رامپور کے مجسٹریٹ کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید