پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں گلوکار کو پہچاننا کافی مشکل ہے۔
زین ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کی داڑھی اور بال بڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
گلوکار نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ بھی نہیں لکھا۔
زین ملک کی اس پوسٹ کو صرف چند گھنٹوں میں ہی 38 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ گلوکار کے مداحوں نے ان سے تہران پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی لڑکی مہسا امینی اور دیگر سراپا احتجاج ایرانی خواتین کے حق میں آواز اُٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 سال کی مہسا امینی کو تہران میں درست طریقے سے اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 16 ستمبر کو موت واقع ہوگئی تھی۔