• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں احمد جواد نے لکھا ہے کہ محترم وزیراعظم صاحب اسلام علیکم آپ کی عزت افزا ئی کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنا فوکل پرسن منتخب کیا،لیکن آپ کی مجبوریوں کو دیکھتے ہو ئے میں اندازہ کر سکتا ہوں کہ آپ اعلی ترین عہدہ ضرور رکھتے ہیں لیکن حکومت کے تمام فیصلے تین مختلف جگہوں سے آتے ہیں آپ کی صلاحیتوں کا معترف ہوں لیکن آپ کی مجبوریوں کے پیش نظر میں اپنا استعفی پیش کر رہا ہوں۔

ملک بھر سے سے مزید