• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پر اب کامیڈی قانونی ہے، ایلون مسک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ارب پتی تاجر اور سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے کمپنی کی کمان سنبھالتے ہی نئے فیصلے جاری کرنا شروع کردیے۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ واضح طور پر بتا رہا ہوں کہ ہم نے ابھی تک ٹوئٹر کے مواد کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر پر اب کامیڈی جائز ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمپنی کے مشتہرین کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا تھا۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرا ٹوئٹر خریدنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر کا ہونا تہذیب کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے، جہاں تشدد کا سہارا لیے بغیر عقائد کے ایک وسیع پیمانے پر صحت مند طریقے سے بحث کی جا سکے۔

اُنہوں نے لکھا کہ اسی لیے میں نے ٹوئٹر خریدا ہے میں نے یہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ یہ آسان ہوگا اور نہ ہی میں نے یہ زیادہ پیسہ کمانے کے لیے خریدا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

پہلے ہی روز ایلون مسک نے بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال سمیت چار اعلیٰ عہدیداروں کو فوری طور پر کمپنی سے فارغ کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید