• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزارتِ صنعت و تجارت کےترجمان عبدالسلام جواد کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ افغانستان کی فضائی راہداری دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت صنعت و تجارت افغانستان نے یہ بات کابل سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

افغان وزارتِ صنعت و تجارت کےترجمان عبدالسلام جواد نے کہا ہے کہ فضائی حدود کے ذریعے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات میں توسیع افغانستان کے مفاد میں ہے۔

ترجمان افغان وزارتِ صنعت و تجارت عبدالسلام جواد کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی پیداوار میں مسائل ہوئے تو افغانستان بھارت کی طرف دیکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید