• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے فلمی کیرئیر کی 10 سُپر ہٹ فلمیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی فلم انڈسٹری پر 3 دہائیوں سے راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

’بالی ووڈ کا بادشاہ‘ اور’کنگ خان‘ کے نام سے مشہور اداکار  شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپر ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 

یہاں ایک نظر شاہ رخ خان کے 30 سالہ شاندار فلمی کیریئر میں ریلیز ہونے والی ان فلموں پر ڈال لیتے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

شاہ رخ خان نے اب تک 80 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے اور انہیں صرف بطور ہیرو ہی نہیں بلکہ منفی کرداروں میں بھی پسند کیاگیا۔ 

 1- بازی گر

شاہ رخ خان کے کیریئر کی پہلی کامیاب فلم بازی گر تھی جوکہ 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اداکار نے اس فلم میں ویلن کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے والد کی موت کے ذمہ دار شخص کو قتل کرنے کے لیے نکلتا ہے۔

2- دل والے دلہنیا لے جائیں گے

فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی فلم ہے، یہاں تک کہ بھارت کے سینما گھروں میں آج تک اس فلم کی نمائش جاری ہے۔

 یہ فلم 1995ء میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سےمشہور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے بینر تلےریلیز ہوئی، جس میں شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مداحوں نے شاہ رخ خان اور کاجول کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ پسند کیا۔

3- دل تو پاگل ہے

25 سال پرانی اس فلم میں شاہ رخ خان نے ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا ہے جوکہ افسانوی رومانس پر یقین نہیں رکھتا۔ 

اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ ماھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم کی مقبولیت کی وجہ اداکاروں کا بہترین ڈانس ہے، جس کے لیے شیامک داور کو بہترین کوریوگرافی پر نیشنل فلم ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

4- کچھ کچھ ہوتا ہے

شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز پر کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد  1998ء میں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ریلیز پر پہلے سے بھی زیادہ شہرت ملی۔

کرن جوہر کی تحریر کردہ اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے اور مداحوں کی جانب سے ان تینوں کی دوستی کو بہت پسند کیا گیا۔

یہ فلم باکس آفس پر اپنے بجٹ سے دس گنا زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

5- کبھی خوشی کبھی غم

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ہے کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد 2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے لیے بھی کرن جوہر نے شاہ رخ خان، کاجول، اور رانی مکھرجی کا انتخاب کیا۔

فلم کی اسٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن، جیا بچن، کرینہ کپور اور رہتیک روشن کا نام بھی شامل ہے۔

اس فلم کی کہانی بھارت میں موجود ذات پات کے نظام اور امیر غریب کے ثقافتی فرق پر مبنی ہے۔

6- دیوداس 

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی اس کلاسک فلم میں شاہ رخ خان نے ایک ناامید اور جھلسے ہوئے رومانوی عاشق کا کردار ادا کیا ہے، جسے اس عورت سے شادی کرنے کی اجازت نہیں ملتی جس سے اسے شدید محبت ہوتی ہے۔

7-سودیس

فلم ’سودیس‘ 2004ء میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان نے ناسا کے موہن بھارگو نامی ایک بھارتی نژاد امریکی سائنسدان کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ ایک ایسا کردار ہے جس کے دل میں بھارت واپسی پر اپنے ملک کے لیے محبت پھر سے تازہ ہوجاتی ہے۔

شاہ رخ خان کی یہ فلم باکس آفس پر بہت زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں کرسکی لیکن ناقدین اور ایوارڈ شوز میں اس فلم کی توثیق کی گئی۔

8- چک دے! انڈیا

2007 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’چک دے! انڈیا‘ میں شاہ رخ خان نے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا ہے۔ 

یہ ایک ایسا کردار ہے جسے جلد ہی یہ احساس ہو جاتا ہے کہ ہاکی ٹیم اندرونی اختلافات اور دشمنیوں سے دوچار ہے اور پھر وہ اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ ایک کامیاب ٹیم بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔

9- مائی نیم اِز خان 

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’مائی نیم از خان‘ 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں شاہ رخ خان نے اپنے معمول کے رومانوی کرداروں سے ہٹ کر بالکل ایک مختلف تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی شاندار اداکاری سے اسلاموفوبیا کے موضوع کو اسکرین پر انتہائی باریک بینی اور جذبات کے ساتھ پیش کیا۔

10- ڈون

فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈون‘ 2006ء میں ریلیز ہوئی تھی ، جس میں شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ 

یہ فلم 1978ء میں بننے والی امیتابھ بچن کی کلاسک فلم ’ڈون‘ کا ریمیک   ہے۔ 

مداحوں کی جانب سے اس فلم کو ایکشن سیکوینس، ساؤنڈ ٹریک، پروڈکشن ڈیزائن اور سینماٹوگرافی کے لیے سراہا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید