تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایران کے رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران میں جاری مظاہروں کے پیچھے امریکا ، اسرائیل اور یورپی یونین کےکچھ ممالک کا ہاتھ ہے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو اکسا رہا ہے ، انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دشمن نے تہران اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں منصوبہ بنالیا ہے۔