کراچی میں سپرہائی وے پر دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہے، موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کی جانب سے کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز صبح میں دھند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی کے مضافات میں رات2 سے صبح 9 بجے تک معتدل سے گہری دھند ہوسکتی ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں دھند کم رہے گی، جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی دھند رہے گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی دھند کا امکان رہے گا۔