کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود کھلے دل سے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ بھارت اور زمبابوے کو بہت قریب آکر نہ ہرانے کا افسوس ہمیشہ رہے گا اور اگر یہ دونوں میچ جیت جاتے تو آج پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں ہوتی۔ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم زمبابوے سے بھی ہارے لیکن ذاتی طور پر مجھے بھارت کے خلاف شکست زیادہ تکلیف دے رہی ہے۔