• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے تحت مصر میں ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز

اقوام متحدہ کے تحت ماحولیات پر مصر میں کانفرنس 27 کا آغاز ہوگیا، جس میں پہلی بار موسمیاتی تبدیلی معاوضہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امیر ممالک کے موسمیاتی تبدیلی خطرات سے متاثر غریب ممالک کو معاوضہ دینے پر بات ہوگی۔

صدر کانفرنس سامع شکری کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نقصانات معاوضہ کانفرنس کے ایجنڈے میں ہے، نقصانات پر بات چیت میں ذمے داری یا معاوضے کا تعین نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کا مقصد نقصانات معاوضہ معاملہ سال 2024 تک حتمی فیصلے تک لے جانا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس سے پہلے امیر ممالک موسمیاتی تبدیلی معاوضے پر بحث مسترد کرتے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی کانفرنس آف دی پارٹیز (سی او پی) کا 27واں اجلاس 18 نومبر تک جاری رہے گا، مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی کانفرنس میں 197 رکن ممالک شریک ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں عالمی رہنما دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر بات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید