اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کی جانب سے لاہور، پشاور موٹروے پر اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسند مظاہرین کے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کیے جانے پر کیپٹل پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق وفاقی حکومت کو آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ ہدایت جاری کی جائے کہ موٹر وے اور ایئرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔
کیپٹل پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف تھانے میں مقدمات درج کیے جائیں گے، عوام سے گزارش ہے کہ مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع 15 پر دیں۔