پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے بتایا ہے کہ وہ فیصل آباد سے ریلی کی قیادت کریں گے۔
اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو وزیرآباد میں شاہ محمود اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا۔
اسد عمر نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے، میں فیصل آباد ڈویژن سے مارچ لیڈ کروں گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کا آغاز جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کروں گا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے بھی تین اطراف سے مارچ ہوگا، خیبر پختونخواہ میں جنوبی ضلعوں سے مارچ کی قیادت علی امین کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ مالاکنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید مارچ کی قیادت کریں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پشاور ویلی اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔