• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت جاری رکھیں گے، چین

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین نے پاکستان کی مالیاتی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پیر کو اپنی بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، ہم مشترکہ ترقی اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی مالی صورت حال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید