ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج رات مری روڈ شمس آباد پر دھرنا جاری رہے گا، کل بھی دھرنا ہوگا۔
فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر کا ایک مؤقف ہے کہ کسی ادارے سے ٹکرانا نہیں، ہمارے لیڈر نے بھی گولیاں کھائی ہیں اور خون بہایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک مقصد کی وجہ سے بیٹھے ہیں، مقصد پاکستان کے عوام کا مستقبل بہتر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہم راولپنڈی کے عوام سے معافی کے طلب گار ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آج بھی ہم نے تمام کی تمام ایمبولینسز کو جانے دیا ہے۔