پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان قوم کرکٹ ٹیم کے لیے کیے گئے مبارک باد کے ٹوئٹ میں بھی غلطی کرگئے۔
عمران خان پہلے مبارکباد کے ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جگہ اپنی پارٹی کے رہنما بابر اعوان کا نام لکھ گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے بعد میں اپنے ٹوئٹ میں تصحیح کرکے اس میں بابراعظم کا نام لکھا۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور تیسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔