آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی دل دل پاکستان گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پہلے سیمی فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انتہائی خوش دکھائی دیے اور انہوں نے ہوٹل پہنچنے پر خوب جشن بھی منایا۔
ہوٹل میں داخل ہوتے وقت پاکستانی ٹیم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑی پُرجوش انداز میں ملی نغمہ دل دل پاکستان گاتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔