سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ٹی20 ورلڈکپ 2022ء کے فائنل میں پاکستان کے مقابل ٹیم کا نام بتادیا۔
سابق انگلش کرکٹر نے بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل ہونے سے پہلے ہی فائنل کی دو ٹیموں سے متعلق اپنی پیشگوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے میلبرن اسٹیڈیم پر 13 نومبر کو پاکستان کو انگلینڈ کے ساتھ ایونٹ کا فائنل میچ کھیلنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022ء کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میں نے اپنے کالم میں بھی اس بات کی پیشگوئی کی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے آج ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر میلبرن میں فائنل کھیلنے کا ٹکٹ کٹوالیا ہے۔