• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی بولنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارت بہت بری طرح ہارا ہے، اس طرح کھلینے سے ان کا ہارنا بنتا بھی تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ بہت ہی شرمندگی کا مقام ہے وہ انگلینڈ کے ہاتھوں بہت بری طرح پٹے ہیں، ان کے پاس کنڈیشنز بولر ہیں کوئی اچھا فاسٹ بولر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے ملنا چاہتے تھے، میلبرن میں مگر اب ایسا ممکن نہیں ہے، تاہم آپ ایسے ہی ملنے آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت کی سلیکشن بہت کنفیوژن ہے، ٹاس ہارنے کے بعد ہی ان کے منہ لٹک چکے تھے، مگر آج کی شکست نے ان کی بولنگ کو بے نقاب کردیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کو انگلینڈ کے ساتھ تھوڑا مقابلہ اور فائٹ کرنا چاہیے تھی، تھوڑی اچھی بولنگ تو کرنی چاہیے تھی اگر کچھ نہیں ہورہا تھا تو ایک دو باؤنسرز ہی مار دیتے، تھوڑا جھگڑا ہی کرلیتے مگر بھارت نے بالکل ہی ہاتھ کھڑے کردیے تھے انگلینڈ کے خلاف۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید