• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے حکام سے ملاقات کیلئے آمادہ

تہران میں ایک نمائش کے دوران ایرانی میزائل
تہران میں ایک نمائش کے دوران ایرانی میزائل

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور اس کے 35 ملکی بورڈ کو تین سائٹس سے ملنے والے یورینیئم ذرات سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ پیشکش ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب عالمی ایجنسی اپنا اگلا سہ ماہی بورڈ اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کرے گی جہاں مغربی ممالک کی طرف سے ایک قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس قرارداد میں ایران پر تعاون کرنے کے لیے زور دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں تہران میں ایجنسی اور ایرانی حکام کی ملاقات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایران اس ملاقات میں یورینیئم افزودگی کی تین نئی سائٹس کے مقام اور وہاں موجود مواد سے متعلق معلومات فراہم کرے گا اور وہاں سے نمونے لینے کی بھی اجازت دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید