• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ 8 : شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان،7 پلیئر برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 8 ایڈیشن کے لئے نئے کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، بابر اعظمپشاور زلمی میں شامل ہوگئے، تقریب سے پہلے تمام ٹیمیں ڈرافٹ سے پہلے آٹھ کھلاڑیوں کو جمع کر سکتی ہے، جس میں وہ اسکواڈ سائیڈ کو 18 کھلاڑیوں تک بڑھا سکتی ہے ۔ حیدر علی اور شعیب ملک کراچی کنگز کا حصہ بن گئے، بابر اعظم پشاور زلمی کے لیے پلاٹینم کیٹیگری کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہاب ریاض اور شیرفین ردرفورڈ ڈائمنڈ میں ہیں،جب کہ محمد حارث گولڈ میں ہیں۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین آفریدی اور راشد خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔ ڈیوڈ ویزا ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار ہیں۔ لاہور نے سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، ملتان سلطانز نے خوشدل شاہ اور ریلی روسو کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں اور ٹم ڈیوڈ کو گولڈ میں برقرار رکھا ہے۔ ان کے کپتان محمد رضوان پلاٹینم میں ہے۔ ملتان سلطانز شاہنواز دہانی گولڈ کیٹیگری میں ڈیوڈ کے ساتھ شامل ہو گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنے کپتان شاداب خان کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے ڈائمنڈ میں دو کھلاڑیوں کو رکھا ہے جس میں آصف علی کو برانڈ ایمبیسیڈر اور محمد وسیم جونیئر کا نام دیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کو پلاٹینم میں برقرار رکھا ہے ۔ جیسن رائے اور افتخار احمد کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں ہیں۔ کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین گولڈ کیٹیگری میں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید