بیجنگ (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے انڈونیشیا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں شریک ہونگے جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے بھی ملاقات کریں گے، اس بات کی تصدیق چینی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز کی، چینی صدر کی جانب سے تاریخی طور پر تیسری مدت سنبھالنے کے بعد یہ دونوں رہنمائوں کے درمیان براہ راست ملاقات ہوگی۔ دوسری جانب روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ مصروفیات کے سبب صدر پیوٹن جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کر یں گے ، صدر پیوٹن کا جی ٹوئنٹی اجلاس سے ورچوئل خطاب کا بھی منصوبہ نہیں۔