اسلام آباد (فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اہم امور پر ہونے والی مشاورت کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان پہنچنے پر حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو لندن میں ہونے والے مجوزہ فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق فی الوقت پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس کا انحصار وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد ہی مشاورت کیساتھ ہوگا۔