سڈنی (جنگ نیوز) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی بابراعظم کے مستقبل میں وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کرنے لگے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو 2048 میں بابراعظم ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے، ان کی اس بات پر پینل میں شامل شین واٹسن اور مائیکل ایتھرٹن نے زوردار قہقہہ لگایا۔