• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا  جا رہا ہے۔

حیدر آباد میں مظاہرین نے گورنمنٹ اسپتال پریٹ آباد کے سامنے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ہے۔

سکھر سول اسپتال میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سول اسپتال میں او پی ڈی کے بعد ایمرجنسی کا بھی بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔

ٹھٹھہ کے سول اسپتال کے احاطے میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار ملازمین کی فوری رہائی اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، ہیلتھ رسک الاؤنس کے نوٹیفکیشن تک دھرنا جاری رہے گا۔

چیئرمین نے کہا کہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں آج بھی او پی ڈی سروس معطل ہے، تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید