پیرس(اے ایف پی) ایرانی سکیورٹی فورسز نے مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائیوں میں 326افرد ہلاک یہ بات ایرانی انسانی حقوق کے ادارے نے ہفتے کو بتائی۔ ایران میں مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کی حراست میں 16ستمبر کو ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد پورے ایران میں مظاہر ے ہونا شروع ہوگئے تھے۔