• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللّٰہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے ایک ہفتہ آرام کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے گھر منتقلی سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں رانا ثناء اللّٰہ کا ہارٹ پروسیجر کامیابی سے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے کے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید