سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں دو رکنی تحقیقاتی ٹیم دبئی میں اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے سفارت خانے کے قونصل جنرل کے ذریعے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو رکنی ٹیم نے ارشد شریف قتل کیس سے متعلق جو سوالات سلمان اقبال سے پوچھنے ہیں وہ تیار کرلیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو رواں ہفتے سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کا موقع مل جائے گا۔