• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مظاہروں کے دوران گرفتاریاں، فرانسیسی خفیہ ایجنٹس بھی پکڑے گئے

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہے کہ فسادات میں دوسری قومیتوں کے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں۔
ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہے کہ فسادات میں دوسری قومیتوں کے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت پر مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتاریوں میں فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ گرفتار غیرملکیوں سے ایرانی قانون کے تحت سلوک کیا جائے گا، فرانسیسی خفیہ ایجنٹس کی گرفتاری پر فرانسیسی وزارت خارجہ سے ابھی ردعمل نہیں آیا، گذشتہ ہفتے فرانس نے اپنے 7 شہریوں کے ایران میں گرفتار ہونے کا بتایا تھا۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہے کہ فسادات میں دوسری قومیتوں کے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں، جنہوں نے فسادات میں بڑا کردار ادا کیا، ان میں فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس بھی شامل ہیں، ان کے خلاف ایرانی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ایرانی حکام ملک میں حالیہ مظاہروں کا ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک کو ٹھہراتے ہیں، انسانی حقوق گروپوں کے مطابق ایرانی مظاہروں میں 15 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں، حجاب پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی زیر حراست مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید