کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے جنوبی صوبے کرناٹک میں اپوزیشن تنظیم کانگریس کے ایک رکن اسمبلی تنویر سیٹھ نے شیر میسور ٹیپو سلطان کا 100 فٹ بلند مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کردیا.
ان کے مطابق یہ مجسمہ ٹیپو سلطان کے دور کے سابقہ دارالحکومت سرنگاپٹنم یا پھر دریائے کاویری کے ساحل پر نصب کیا جائے گا.
ریاست کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہا پسند تنظیم سنگھ پریوار سے وابستہ متعدد شدت پسند ہندو تنظیموں نے ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز کی شدید مخالفت اور اسے گرانے کی دھمکی دے دی ہے ۔